سنن دارمي
من كتاب الديات
دیت کے مسائل
15. باب في دِيَةِ الأَصَابِعِ:
انگلیوں کی دیت کا بیان
حدیث نمبر: 2407
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "هَذَا وَهَذَا سَوَاء , وَقَالَ: بِخِنْصِرِهِ وَإِبْهَامِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اور یہ (سب) برابر ہیں“ اور چھنگلیا اور انگوٹھے کی طرف اشارہ کیا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2415]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6895]، [أبوداؤد 4558]، [ترمذي 1392]، [نسائي 4863]، [ابن ماجه 2652]، [ابن حبان 6012]، [موارد الظمان 1528]، [ابن أبى شيبه 7033]، [ابن الجارود 782]
وضاحت: (تشریح حدیث 2406)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چھوٹی انگلیاں، چھنگلیا اور انگوٹھا دیت میں سب برابر ہیں، حالانکہ انگوٹھے میں دو ہی جوڑ ہوتے ہیں، اور بڑی انگلیوں کے مقابلہ میں چھنگلیا چھوٹی ہوتی ہے، اور انگوٹھا چھنگلی کے مقابلے میں زیادہ سود مند ہوتا ہے، لیکن دیت دس اونٹ ہی ہونگے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح