سنن دارمي
من كتاب الديات
دیت کے مسائل
11. باب كَمِ الدِّيَةُ مِنَ الْوَرِقِ وَالذَّهَبِ:
آدمی کی دیت سونے اور چاندی میں کتنی ہے
حدیث نمبر: 2401
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ: "وَعَلَى أَهْلِ الذَّهَبِ أَلْفُ دِينَارٍ".
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ یمن کو لکھا: ”سونے والوں پر دیت ایک ہزار دینار ہے۔“ (یعنی جن کے پاس سونا ہو)
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2409]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 6559]، [موارد الظمآن 793]۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 162/7، 164]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف