سنن دارمي
من كتاب الديات
دیت کے مسائل
10. باب التَّشْدِيدِ عَلَى مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ:
خودکشی کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 2398
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "لَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِهِ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا، عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن پر لعنت کرنا قتل کے مترادف ہے اور جس شخص نے دنیا میں کسی چیز سے خودکشی کر لی اسے اسی چیز سے قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2406]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1363]، [مسلم 110]، [أبويعلي 1525]، [ابن حبان 4366]، [الحميدي 873]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح