Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الرويا
کتاب خوابوں کے بیان میں
7. باب أَصْدَقُ النَّاسِ رُؤْيَا أَصْدَقُهُمْ حَدِيثاً:
جو سب سے سچا ہو اس کا خواب بھی سب سے سچا ہو گا
حدیث نمبر: 2181
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ، لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ، وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت قریب ہو گی تو مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا، اور ان میں سب سے سچا خواب اس کا ہو گا جو باتوں میں سب سے سچا ہو گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2190]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ پہلا جملہ بخاری و مسلم میں موجود ہے جس کا حوالہ اوپر درج کیا جاچکا ہے۔ مزید دیکھئے: [الحاكم 390/4]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح