سنن دارمي
من كتاب الاطعمة
کھانا کھانے کے آداب
15. باب في الذي يَأْكُلُ مِمَّا يَلِيهِ:
جو شخص اپنے آگے سے کھاتا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2082
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ: "سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ".
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”الله کا نام لو اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2089]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے، اور (2058) پرگذر چکی ہے۔ کسی دوسرے کے سامنے سے کھانا بے ادبی شمار ہوتا ہے۔ اگر کھانا مختلف ہو تو دوسرے کے سامنے سے اٹھایا جاسکتا ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي