سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
84. باب أَيْنَ يُصَلِّي الرَّجُلُ بَعْدَ الطَّوَافِ:
طواف کی سنتیں آدمی کہاں پڑھے؟
حدیث نمبر: 1970
قَالَ شُعْبَةُ: فَحَدَّثَنِي أَيُّوبُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: هِيَ السُّنَّةُ.
شعبہ نے کہا: مجھ سے ایوب نے حدیث بیان کی عمر و بن دینار سے انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ یہی سنت ہے۔ یعنی طواف کی دو رکعت مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھنا سنت ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1974]»
اس روایت کی سند بھی موصول اور صحیح ہے جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے۔ مزید حوالہ دیکھئے: [أحمد 85/2]، [أبويعلی 5629]
وضاحت: (تشریح احادیث 1967 سے 1970)
اگر وہاں جگہ نہ ملے تو یہ دو رکعت کسی بھی جگہ سعی سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے۔
اس کا ذکر حدیث نمبر (1887) کی شرح میں گذر چکا ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح