سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
44. باب في التَّحْصِيبِ:
مکۃ المکرّمہ جاتے ہوئے وادی محصب میں اترنے کا بیان
حدیث نمبر: 1908
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ:"التَّحْصِيبُ لَيْسَ بِشَيْءٍ، إِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: التَّحْصِيبُ مَوْضِعٌ بِمَكَّةَ، وَهُوَ مَوْضِعٌ بِبَطْحَاءَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: محصب میں اترنا حج میں شامل نہیں، یہ تو بس ایسی جگہ تھی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام فرمایا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: تحصیب مکہ میں ایک جگہ کا نام ہے جو وادی بطحاء میں ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1912]»
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور بخاری و مسلم نے صحیحین میں اس کو ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1766]، [مسلم 1312]، [أبويعلی 2397]، [الحميدي 506]
وضاحت: (تشریح حدیث 1907)
سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما اس مقام پر پڑاؤ ڈالا کرتے تھے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور بعض دیگر صحابہ فرماتے تھے کہ وہاں رکنا اور ٹھہرنا ضروری نہیں اور یہ نہ شعائرِ حج میں سے ہے نہ ارکان و واجباتِ حج میں سے، بس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف وہاں نزول و قیام فرمایا۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح