سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
30. باب الطَّوَافِ عَلَى الرَّاحِلَةِ:
سواری پر بیٹھ کر طواف کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1883
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ، كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ، أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ فِي يَدِهِ، وَكَبَّرَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو جو چیز (عصا وغیرہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہوتی تو اس کی طرف اس سے اشارہ کرتے اور اللہ اکبر کہتے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1887]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1607]، [مسلم 1272]، [ترمذي 865]، [ابن حبان 3825]
وضاحت: (تشریح حدیث 1882)
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس حدیث سے سواری پر طواف کرنا اور حجرِ اسود کی طرف چھڑی سے اشارہ کرنا اور اللہ اکبر کہنا ثابت ہوا، امام شافعی و امام احمد رحمہما اللہ کا یہ ہی مسلک ہے کہ سواری پر بیٹھ کر طواف کرنا عذر کے باعث جائز ہے، اور حجرِ اسود چومتے یا اس کی طرف اشارہ کرتے وقت طواف کرنے والا یہ کہے: «بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُمَّ إِيْمَانًا بِكَ وَتَصْدِيْقًا بِكِتَابِكَ وَوَفَاءً بِعَهْدِكَ وَإِتِّبَاعًا لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.» اس کے بعد طواف شروع کرے۔
والله اعلم۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح