Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
23. باب في الْحَجِّ عَنِ الْحَيِّ:
زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ اسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَالْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا، لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى الرَّاحِلَةِ، فَهَلْ يَقْضِي أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ؟ قَالَ:"نَعَمْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حجۃ الوداع میں ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ پوچھا اور سیدنا فضل ابن عباس رضی اللہ عنہما (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بھائی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ردیف تھے، عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بندوں پر الله کا فریضہ حج ضروری ہو گیا ہے اور میرے والد بہت بوڑھے ہو چکے ہیں حتیٰ کہ سواری پر بھی نہیں بیٹھ سکتے، اگر میں ان کی طرف سے حج کروں تو کیا ان کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ہو جائے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1875]»
اس روایت کی سند مثلِ سابق ہے۔ نیز دیکھئے: [بخاري 4399]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح