سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
21. باب في تَزْوِيجِ الْمُحْرِمِ:
احرام کی حالت میں شادی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1862
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، أَنَّ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: "تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ حَلَالَانِ بَعْدَمَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ بِسَرِفَ".
یزید بن اصم سے مروی ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے واپسی پر مقام سرف میں نکاح کیا اس حال میں کہ ہم حلال ہو چکے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1865]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1411]، [أبوداؤد 1843]، [ترمذي 845]، [ابن ماجه 1964]، [أبويعلی 7105]، [ابن حبان 4134]
وضاحت: (تشریح حدیث 1861)
اس میں روایت میں اُم المومنین سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا خود اس بات کی تردید کرتی ہیں کہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح کیا ہو، اور یہ راوی یزید بن اسم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے ہیں جیسا کہ مسلم شریف کی روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ تھیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح