سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
9. باب مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ:
محرم کون سے کپڑے پہنے؟
حدیث نمبر: 1837
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا، فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ". قَالَ: قُلْتُ أَوْ قِيلَ: أَيَقْطَعُهُمَا؟ قَالَ:"لَا".
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”جس کے پاس (احرام کے لئے) باندھنے کی چادر نہ ہو تو وہ پائجامہ پہن سکتا ہے، اور جو شخص جوتے نہ پائے تو موزے پہن سکتا ہے“، راوی نے کہا: میں نے عرض کیا، یا کہا کہ عرض کیا گیا: کیا ان موزوں کو (اوپر سے) کاٹ دے؟ فرمایا: نہیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1840]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1841]، [مسلم 1178]، [أبوداؤد 1829]، [ترمذي 834]، [نسائي 2670]، [ابن ماجه 2931]، [أبويعلی 2395]، [ابن حبان 3781]، [الحميدي 474]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح