Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الصوم
روزے کے مسائل
18. باب مَنْ أَفْطَرَ يَوْماً مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّداً:
جو کوئی رمضان میں ایک دن کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑ دے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1753
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ رَخَّصَهُ اللَّهُ لَهُ، لَمْ يَقْضِ عَنْهُ صِيَامُ الدَّهْرِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بلا عذر جس کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے (سفر اور مرض) رمضان کے ایک دن کا روزہ چھوڑ دے تو ساری عمر کے روزے اس کو پورا نہ کر سکیں گے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1756]»
اس حدیث کا حوالہ پیچھے گذر چکا ہے۔

وضاحت: (تشریح احادیث 1751 سے 1753)
یعنی قیامت تک بھی روزے رکھے گا تو وہ ثواب جو رمضان کے ایک روزے سے حاصل ہوتا حاصل نہ ہو سکے گا، تاہم بعض علماء نے کہا: ایسا مبالغہ کے طور پر فرمایا ورنہ دو ماہ کے روزے لگاتار اس کا بدل کافی ہیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف