سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
146. باب الْقِرَاءَةِ في رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ:
فجر کی سنتوں میں قرآت کا بیان
حدیث نمبر: 1483
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ". وَأَخْبَرَتْهُ حَفْصَةُ، أَنَّهُ كَانَ "يُصَلِّي إِذَا أَضَاءَ الصُّبْحُ رَكْعَتَيْنِ"..
سالم نے روایت کیا اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ کے بعد دو رکعت سنت پڑھتے تھے اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی کہ جب صبح صادق ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت سنت پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1485]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 937]، [مسلم 882]، [أبويعلی 5435]
وضاحت: (تشریح احادیث 1479 سے 1483)
ان تمام روایات سے فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت سنّت پڑھنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سنتیں ہلکی پڑھتے تھے اور سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور دوسری رکعت میں «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھتے تھے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح