Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
65. باب قَدْرِ الْقِرَاءَةِ في الْعِشَاءِ:
عشاء میں قرأت کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 1331
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ مُعَاذًا كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمْ، فَجَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ، وَقَرَأَ الْبَقَرَةَ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَصَلَّى، ثُمَّ ذَهَبَ، فَبَلَغَهُ أَنَّ مُعَاذًا يَنَالُ مِنْهُ، فَشَكَى ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُعَاذٍ: "فَاتِنًا، فَاتِنًا، فَاتِنًا، أَوْ فَتَّانًا، فَتَّانًا، فَتَّانًا، ثُمَّ أَمَرَهُ بِسُورَتَيْنِ مِنْ وَسَطِ الْمُفَصَّلِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: نَأْخُذُ بِهَذَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، پھر واپس آ کر اپنی قوم (قبیلے کے لوگوں) کو نماز پڑھاتے، ایک رات آ کر عشاء کی نماز میں سورۂ بقرۃ پڑھ ڈالی تو انصار میں سے ایک آدمی آیا اور نماز پڑھی (صحیح بخاری میں ہے کہ اس نے نماز توڑی اور الگ نماز پڑھی) پھر اسے معلوم ہوا کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اس کو برا بھلا کہا ہے، لہٰذا اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی شکایت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: فتنہ میں ڈالنے والے ہو، فتنے میں ڈالنے والے ہو، فتنے میں ڈالنے والے ہو ( «فاتنًا» کہا یا «فتانًا»)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اوساط مفصل سے بس دو سورتیں پڑھا کریں، یعنی: «﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾، ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾ كما فى البخاري»، ابومحمد امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: ہم اسی کے قائل ہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1333]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 701، 705]، [مسلم 465]، [أبويعلی 1827]، [ابن حبان 1840]، [الحميدي 1283، وغيرهم]

وضاحت: (تشریح حدیث 1330)
پیچھے گذر چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبی قرأت پر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی بڑی سرزنش کی اور فرمایا تھا کہ تمہارے پیچھے بوڑھے بڑے اور صاحبِ حاجت لوگ نماز پڑھتے ہیں ان کا خیال کرتے ہوئے نماز ہلکی پڑھا کرو۔
اس روایت میں اوساط مفصل جیسے الاعلیٰ، الشّمس اور سورۃ اللیل جیسی سورتیں عشاء کی نماز میں پڑھنے کی تاکید ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح