Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
61. باب في صَلاَةِ الرَّجُلِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ:
صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز کا حکم و بیان
حدیث نمبر: 1322
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ، فَأَكَلَ، ثُمَّ قَالَ: "قُومُوا فَلِأُصَلِّيَ بِكُمْ"، قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ، وَالْعَجُوزُ وَرَاءَنَا، فَصَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ ان کی نانی ملیکہ نے کھانا بنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا پھر فرمایا: آؤ تمہیں نماز پڑھا دوں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اپنا ایک بوریا اٹھایا جو کثرث استعمال سے کالا ہو گیا تھا، میں نے اس پر پانی چھڑکا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لئے) اس بوریے پر کھڑے ہوئے، میں اور ایک یتیم لڑکے (ضمیر ة) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی اور نانی ماں ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، پھر واپس ہو گئے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1324]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 380]، [مسلم 658]، [أبوداؤد 608]، [ترمذي 234]، [نسائي 800]، [أبويعلی 4206]، [ابن حبان 2205]، [الحميدي 1228]

وضاحت: (تشریح احادیث 1319 سے 1322)
اوپر کی دو حدیثیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوتی اور اس کو نماز لوٹانی ہوگی، اور تیسری حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کی نانی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی گویا کہ کوئی حرج نہیں، ان احادیث کے پیشِ نظر بعض ائمۂ کرام نے کہا کہ اکیلے نماز پڑھنا درست نہیں اور نماز لوٹانی ہوگی، بعض ائمہ نے کہا کہ صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنا مکروہ ہے لیکن نماز ہو جائے گی۔
نیز اس حدیث سے دن میں بھی نفلی نماز جماعت سے ادا کرنے کا ثبوت ملا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسنِ سلوک کہ ایک بڑھیا دعوت دے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلا تردد دعوت قبول کر لیتے ہیں، پھر برکت یا تعلیم کے لئے انہیں نماز پڑھاتے ہیں، «صلى اللّٰه على نبي الرحمة والإنسانية و على آله و صحبه و سلم تسليما كثيرا» ۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح