Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
27. باب في الذي تَفُوتُهُ صَلاَةُ الْعَصْرِ:
جس کی نماز عصر فوت ہو جائے اس کا کتنا گناہ ہے
حدیث نمبر: 1265
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَوْ مَالَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی نماز عصر چھوٹ جائے گویا کہ اس کے اہل و اولاد مار ڈالے (یا لوٹ لئے) گئے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا «أو ماله» یعنی اولا د کی جگہ «مال» ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1267]»
یہ حدیث بھی صحیح ہے۔ تخریج اور گزر چکی ہے۔

وضاحت: (تشریح احادیث 1263 سے 1265)
یعنی جو شخص عصر کی نماز نہ پڑھے گویا اس کے اہل و عیال مار ڈالے گئے، اور یہ انسان کے لئے بہت ہی خوفناک اور پریشان کن بات ہوگی، معلوم ہوا کہ نمازِ عصر کی اتنی بڑی فضلیت ہے کہ اگر نمازِ عصر ایک بار فوت ہو جائے تو اس کے اہل و عیال، مال و دولت سب فنا ہو گئے، لہٰذا کسی مسلمان کو اس میں سستی اور تاخیر نہیں کرنی چاہیے، الله تعالیٰ سب کو پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کی توفیق بخشے۔
آمین

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه