سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
113. باب إِتْيَانِ النِّسَاءِ في أَدْبَارِهِنَّ:
عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1169
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ "فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ سورة البقرة آية 222، قَالَ: فِي الْفَرْجِ".
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: «﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ ...﴾» [بقرة: 222/2] سے مراد ہے کہ (جماع) فرج میں ہو۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1174]»
اس قول کی سند بھی صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 232/4] و [تفسير طبري 388/2]۔ ابن ادریس: عبداللہ بن ادریس بن یزید ہیں۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1163 سے 1169)
ان تمام روایات سے واضح ہوا کہ شوہر اپنی بیوی سے جس طرح چاہے استمتاع کر سکتا ہے، کھڑے سے، بیٹھے سے، آگے سے یا پیچھے سے، لیکن مقامِ مخصوص سے تجاوز نہ کرے، جماع جماع ہی کی جگہ میں کرے اور دبر سے شدت کے ساتھ اجتناب کرے، کیونکہ یہ فعل حرام ہے، اور جو ایسا کرے اس کو حدیث میں ملعون قرار دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [زاد المعاد 311/3 ”فصل“ بعد فصل اما الجماع و الباه] ۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح