سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
106. باب في عَرَقِ الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ:
جنبی اور حائضہ کے پسینے کا بیان
حدیث نمبر: 1066
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ كَانَ "يَعْرَقُ فِي الثَّوْبِ وَهُوَ جُنُبٌ، ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ".
نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حالت جنابت میں کپڑے میں پسینہ آتا، پھر وہ اسی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1070]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المؤطا 89]، [ابن أبى شيبه 191/1] و [مصنف عبدالرزاق 1428]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح