سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
103. باب الْحَائِضِ تَذْكُرُ اللَّهَ وَلاَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ:
حائضہ ذکر کرے لیکن قرآن نہ پڑھے
حدیث نمبر: 1029
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "أَرْبَعَةٌ لَا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ: عِنْدَ الْخَلَاءِ، وَفِي الْحَمَّامِ، وَالْجُنُبُ، وَالْحَائِضُ، إِلَّا الْآيَةَ وَنَحْوَهَا لِلْجُنُبِ وَالْحَائِضِ".
امام ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: چار (شخص) قرآن نہیں پڑھیں گے، جو شخص پائخانے میں ہو، اور جو حمام میں ہو، جو جنبی ہو اور حائضہ ہو، ہاں حائضہ اور جنبی آیت یا جملہ پڑھ سکتے ہیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1033]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 114/1]۔ اس میں حماد: ابن ابی سلیمان ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح