Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
103. باب الْحَائِضِ تَذْكُرُ اللَّهَ وَلاَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ:
حائضہ ذکر کرے لیکن قرآن نہ پڑھے
حدیث نمبر: 1028
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَكْرَهُ أَوْ "يَنْهَى أَنْ يَقْرَأَ الْجُنُبُ"، قَالَ شُعْبَةُ:"وَجَدْتُ فِي الْكِتَابِ وَالْحَائِضُ".
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنبی کے قرآن پڑھنے کو مکروہ سمجھتے یا اس سے منع کرتے تھے۔ شعبہ نے کہا: میں نے کتاب میں یہ بھی دیکھا کہ حائضہ کے بارے میں بھی ایسا ہی کہتے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1032]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 102/1، 103]، [عبدالرزاق 1307]۔ ابوالولید: الطیالسی ہیں اور الحکم: ابن عتیبہ ہیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح