سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
100. باب الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَحِيضُ:
عورت پہلے جنبی ہو پھر اسے حیض آ جائے
حدیث نمبر: 999
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ، ثُمَّ تَحِيضُ، قَالَ: "تَغْتَسِلُ".
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جس کو جنابت لاحق ہو پھر اسے حیض آ جائے، کہا: وہ غسل (جنابت) کرے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1003]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 77/1] و [مصنف عبدالرزاق 1059]، نیز رقم (1002)۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح