سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
97. باب في الْحُبْلَى إِذَا رَأَتِ الدَّمَ:
حاملہ عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
حدیث نمبر: 970
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَتْ: "تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي"، قَالَ يَزِيدُ:"لَا تَغْتَسِلُ"، قَالَ عَبْد اللَّهِ: أَقُولُ بِقَوْلِ يَزِيدَ.
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حاملہ کے بارے میں روایت کیا کہ جب وہ خون دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھ لے۔ یزید نے کہا: نہیں، غسل نہیں کرے گی، امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں بھی وہی کہتا ہوں جو یزید نے کہا ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 974]»
اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [دارقطني 219/1، 63]، [بيهقي 423/7]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف