سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
85. باب مَنْ قَالَ تَغْتَسِلُ مِنَ الظُّهْرِ إِلَى الظُّهْرِ وَتُجَامَعُ وَتَصُومُ:
مستحاضہ کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 839
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: "الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى".
عبدالکریم (بن مالک جزری) سے مروی ہے، سعید بن المسيب رحمہ اللہ نے فرمایا: مستحاضہ ہر دن کی پہلی نماز کے لئے غسل کرے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 843]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1210]۔ نیز ابن ماجہ میں حکم مستحاضہ دیکھا جائے۔
بعض روایات میں «ليس هذا بمعمول» کا اضافہ ہے، جس کے معانی ہیں: یہ معمول بہ نہیں ہے، یعنی پہلی نماز کے وقت دن میں صرف ایک بار غسل کرنا۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح