سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ:
وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان
حدیث نمبر: 734
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَنَضَحَ فَرْجَهُ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار وضو کیا اور شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 738]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 168]، [سنن البيهقي 161/1-162]
وضاحت: (تشریح حدیث 733)
اس حدیث سے وضو کے بعد رومالی پر پانی چھڑکنا ثابت ہوا۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح