Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
38. باب الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ:
عمامہ پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 733
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، وَالْعِمَامَةِ"، قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ: تَأْخُذُ بِهِ؟، قَالَ: إِي وَاللَّهِ.
سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزے اور عمامہ پر مسح کرتے دیکھا۔ ابومحمد (دارمی) سے پوچھا گیا: کیا آپ اس کو حجت مانتے ہیں؟ فرمایا: ہاں قسم اللہ کی۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 737]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 205]، [نسائي 119]، [ابن ماجه 562]، [صحيح ابن حبان 1343]، [ابن الجارود 83]، نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 204/1] و [التلخيص الحبير 157/1]

وضاحت: (تشریح احادیث 731 سے 733)
اس حدیث سے موزوں اور عمامے پر مسح کرنا ثابت ہوا، بعض علماء نے عمامے پر مسح کرنے سے انکار کیا ہے اور اس جیسی احادیث کی تاویلات کی ہیں جو صحیح نہیں۔
آیتِ شریفہ: «﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ....﴾ [الحشر: 7] » اور جو کچھ تم کو رسول دیں اسے اپنا لو.... پر ایسے علماء کو غور کر کے عمل کرنا چاہئے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح