سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ:
داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 696
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَمَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ".
عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنی شرم گاہ کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 700]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 153]، [صحيح مسلم 267]۔ نیز دیکھئے: [السنن الأربع و صحيح ابن حبان 1434] و [مسند الحميدي 432]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح