Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
مقدمه
مقدمہ
49. باب السُّنَّةُ قَاضِيَةٌ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ:
حدیث قرآن کی تشریح کرنے والی ہے
حدیث نمبر: 607
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ، قَالَ: "كَانَ جِبْرِيلُ يَنْزِلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسُّنَّةِ كَمَا يَنْزِلُ عَلَيْهِ بِالْقُرْآنِ".
امام اوزاعی رحمہ اللہ سے مروی ہے، حسان نے کہا: جبریل (علیہ السلام) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اسی طرح سنت لے کر آتے جس طرح قرآن لے کر آپ پر نازل ہوتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير، [مكتبه الشامله نمبر: 608]»
اس قول کی سند محمد بن کثیر کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن دوسرے صحیح طرق سے بھی مروی ہے۔ دیکھئے: [الإبانة 219، 220]، [مراسيل أبى داؤد 536]، [شرح اعتقاد أهل السنة 99] و [السنة للمروزي 102]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير