سنن دارمي
مقدمه
مقدمہ
47. باب الرِّحْلَةِ في طَلَبِ الْعِلْمِ وَاحْتِمَالِ الْعَنَاءِ فِيهِ:
علم کی طلب میں سفر کرنا اور اس میں مشقت برداشت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 583
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: "كُنَّا نَسْمَعُ الرِّوَايَةَ بِالْبَصْرَةِ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَرْضَ حَتَّى رَكِبْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَسَمِعْنَاهَا مِنْ أَفْوَاهِهِمْ".
ابوالعالیہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے مروی روایات بصرہ میں سنتے، چین نہ آتا تو مدینے کا سفر کرتے اور ان (صحابہ) کے دہن مبارک سے ان روایات کو سنتے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 583]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوخلدہ کا نام خالد بن دینار ہے، اور ابوالعالیہ: رفیع بن مہران ہیں، اس روایت کو دیکھئے: [المعرفة 441/1]، [الرحلة فى طلب العلم 21]، [تاريخ أبى زرعة 924] و [التمهيد 56/1 ذكروه بسند صحيح]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح