Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
مقدمه
مقدمہ
32. باب في فَضْلِ الْعِلْمِ وَالْعَالِمِ:
علم اور عالم کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 331
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ بَحِيرٍ بن سعد، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ: "النَّاسُ عَالِمٌ وَمُتَعَلِّمٌ، وَمَا بَيْنَ ذَلِكَ هَمَجٌ لَا خَيْرَ فِيهِ".
خالد بن معدان نے فرمایا: لوگ یا تو عالم ہیں یا متعلم، اور ان دونوں کے درمیان جو ہیں وہ رذیل لوگ ہیں، جن میں کوئی خیر نہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير بن أبي عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 332]»
اس اثر کی سند میں محمد بن کثیر بن ابی عطاء ضعیف ہیں، لیکن اس کا شاہد موجود ہے اس لئے معنی صحیح، اور اس کی نسبت معدان کی طرف درست ہے۔ دیکھے: [الزهد لأحمد ص: 136]، [جامع بيان العلم 114]، [مجمع الزوائد 503، 505]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير بن أبي عطاء