Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
مقدمه
مقدمہ
22. باب تَغَيُّرِ الزَّمَانِ وَمَا يَحْدُثُ فِيهِ:
زمانے کے تغیر اور اس میں رونما ہونے والے حادثات کا بیان
حدیث نمبر: 199
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ عَامِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ يَقُولُ: "مَا أَبْغَضَ إِلَيَّ أَرَأَيْتَ، أَرَأَيْتَ يَسْأَلُ الرَّجُلُ صَاحِبَهُ فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ وَكَانَ لَا يُقَايِسُ".
امام عامر شعبی رحمہ اللہ کہا کرتے تھے: میرے نزدیک یہ کہنا آپ کی کیا رائے ہے مبغوض ترین ہے، تمہارا کیا خیال ہے آدمی اپنے ساتھی سے پوچھے تو وہ کہے تمہاری کیا رائے ہے؟ اور عامر قیاس نہیں کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 199]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الإبانة لابن بطه 605] و [جامع بيان العلم 2095]

وضاحت: (تشریح احادیث 196 سے 199)
مذکورہ بالا تمام آثار میں قیاس کی مذمت بیان کی گئی ہے اور قیاس کرنے سے پرہیز و احتیاط کی تلقین ہے، کیونکہ قیاس سے گمراہی اور ضلالت میں پڑنے کا خطرہ ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق