الادب المفرد
كِتَابُ الْخِتَانِ
كتاب الختان
596. بَابُ خَفْضِ الْمَرْأَةِ
عورت کا ختنہ
حدیث نمبر: 1245
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ: حَدَّثَتْنَا عَجُوزٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ جَدَّةُ عَلِيِّ بْنِ غُرَابٍ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْمُهَاجِرِ قَالَتْ: سُبِيتُ فِي جَوَارِي مِنَ الرُّومِ، فَعَرَضَ عَلَيْنَا عُثْمَانُ الإِسْلاَمَ، فَلَمْ يُسْلِمْ مِنَّا غَيْرِي وَغَيْرُ أُخْرَى، فَقَالَ عُثْمَانُ: اذْهَبُوا فَاخْفِضُوهُمَا، وَطَهِّرُوهُمَا.
ام مہاجر رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ میں روم کی لونڈیوں میں قید ہو کر آئی تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ہمیں اسلام کی دعوت دی تو میرے اور ایک عورت کے سوا کسی نے اسلام قبول نہ کیا۔ تب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جاؤ، ان کے ختنے کرو، اور انہیں پاک کردو۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن شبة فى تاريخ المدينة: 986/3 مختصرًا - أنظر الصحيحة تحت الحديث، رقم: 722»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1245 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1245
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ تاہم عربوں میں عورتوں کے ختنے کا رواج تھا کہ شرم گاہ پر کلغی نما بڑھا ہوا گوشت کاٹ دیتے تھے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1245