الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
585. بَابُ تَعْلِيقِ السَّوْطِ فِي الْبَيْتِ
گھر میں کوڑا لٹکانے کا بیان
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِتَعْلِيقِ السَّوْطِ فِي الْبَيْتِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں کوڑا لٹکانے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه عبدالرزاق: 17963 و ابن أبى الدنيا فى العيال: 322 و الطبراني فى الكبير: 284/10 - أنظر الصحيحة: 1447»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1229 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1229
فوائد ومسائل:
ایک روایت میں ہے کہ گھر والوں کو ادب سکھانے کے لیے چھڑی گھر میں ایسی جگہ پر لٹکا کر رکھو جہاں گھر والوں کو نظر آئے۔ ایک طریق میں ہے کہ ادب سکھانے کے لیے کوڑا اپنے گھر والوں سے ایک طرف نہ کرو اور انہیں اللہ کے بارے میں ڈراتے رہو۔ (الارواء، ح:۲۰۲۶)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1229