الادب المفرد
كِتَابُ الصَّبَاحِ وَالْمَسَاءِ
كتاب الصباح والمساء
574. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَمْسَى
شام کے وقت کیا دعا کرے
حدیث نمبر: 1203
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَهُ. وَقَالَ: ”رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ“، وَقَالَ: ”شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہلی حدیث کی طرح روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کے رب اور مالک۔“ نیز فرمایا: ”شیطان کے شر اور اس کے شرک سے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أنظر ما قبله»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1203 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1203
فوائد ومسائل:
ان روایات میں اس بات کا اقرار ہے کہ عالم الغیب ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، نیز معلوم ہوا کہ شیطان انسان کو شرک و کفر کی طرف لے جاتا ہے۔ ہشیم کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی شعبہ کی روایت میں الفاظ کا کچھ فرق ہے۔ جس کی کچھ تفصیل فضل اللہ الصمد میں دیکھی جا سکتی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1203