الادب المفرد
كِتَابٌ
كتاب
571. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ
کسی ضرورت کے لیے گھر سے نکلتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 1196
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ: اللَّهُمَّ سَلِّمْنِي وَسَلِّمْ مِنِّي.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو یوں دعا کرتے: ”اے اللہ! مجھے سلامت رکھ اور دوسروں کو مجھ سے سلامت رکھنا۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف:»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1196 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1196
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں محمد بن ابراہیم راوی مجہول الحال ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1196