Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابٌ
كتاب
570. بَابُ: هَلْ يُدْلِي رِجْلَيْهِ إِذَا جَلَسَ؟
کیا بیٹھے ہوئے ٹانگیں لٹکا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 1195
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏ شَهِدَ عِنْدِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِيُّ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي حَائِطٍ عَلَى قُفِّ الْبِئْرِ، مُدَلِّيًا رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ‏.‏
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں کنویں کی منڈیر پر پاؤں کنویں میں لٹکا کر بیٹھے تھے۔

تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه أحمد: 19653 و النسائي فى الكبرىٰ: 8076 - و أنظر الحديث رقم: 1151»

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1195 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1195  
فوائد ومسائل:
اس حدیث کی وضاحت گزشتہ اوراق میں گزر چکی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر بیٹھنے والی جگہ ایسی ہو کہ ٹانگیں لٹکا کر بیٹھنا آسان ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور یہ مروت کے خلاف نہیں ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1195