Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابٌ
كتاب
554. بَابُ لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ
تین آدمی ہوں تو دو علیحدہ سرگوشی نہ کریں
حدیث نمبر: 1168
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”إِذَا كَانُوا ثَلاَثَةً، فَلاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ‏.“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو علیحدہ سرگوشی نہ کریں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الإستئذان: 6288 و مسلم: 2183»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1168 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1168  
فوائد ومسائل:
اگر تین سے زیادہ افراد ہوں تو پھر دو آدمیوں کا علیحدہ ہوکر گفتگو کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ سرگوشی خیر پر مبنی ہو۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1168