الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
472. بَابُ حَيَّاكَ اللَّهُ
حَيَّاكَ اللَّهُ کہنا
حدیث نمبر: 1029
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ: حَيَّاكَ اللَّهُ مِنْ مَعْرِفَةٍ.
امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کو پہچان کر فرمایا: حَيَّاكَ اللَّهُ ”اللہ تجھے زندہ رکھے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1029 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1029
فوائد ومسائل:
اس اثر کی سند منقطع ہے۔ اس کتاب کے محقق عصام موسیٰ ہادی نے علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا تبصرہ نقل کیا کہ اسنادہ ضعیف پھر کچھ تفصیل ذکر کر کے اکثر میں کہا ہے۔ فالاثر صحیح یہ اثر صحیح ثابت ہے۔ دراصل شعبی کی عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کے حوالہ سے اختلاف ہے۔ درست یہ ہے کہ اس کی ان سے ملاقات ثابت ہے اس لیے اس کی سند صحیح ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1029