الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
458. بَابُ مُنْتَهَى السَّلامِ
سلام کے زیادہ سے زیادہ کلمات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَخْلَدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي زِيَادٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ: كَانَ خَارِجَةُ يَكْتُبُ عَلَى كِتَابِ زَيْدٍ إِذَا سَلَّمَ، قَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ، وَطَيِّبُ صَلَوَاتِهِ.
حضرت ابوالزناد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ خارجہ بن زید بن ثابت جب سلام لکھتے تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے خط کے مطابق یوں لکھتے: السلام عليك يا أمير المومنین ...... اے امیر المومنین آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت و برکتیں، اس کی مغفرت اور پاکیزہ صلوات ہوں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: صحيح