الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
457. بَابُ يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ
چھوٹا بڑے کو سلام کہے
حدیث نمبر: 1000
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَخْلَدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي زِيَادٌ، أَنَّهُ سَمِعَ ثَابِتًا مَوْلَى ابْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار پیدل کو، اور پیادہ بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، اور تھوڑی تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، الاستئذان، ح: 6232»
قال الشيخ الألباني: صحيح