الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
444. بَابُ تَقْبِيلِ الْيَدِ
ہاتھ چومنے کا بیان
حدیث نمبر: 974
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُدْعَانَ، قَالَ ثَابِتٌ لأَنَسٍ: أَمَسَسْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَبَّلَهَا.
حضرت ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا آپ نے کبھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ چھوا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر اس نے ان کا ہاتھ چوم لیا۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوف: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 974 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 974
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں علی بن جدعان راوی ضعیف ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 974