الادب المفرد
كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب
كتاب العطاس والتثاؤب
420. بَابُ كَيْفَ يَبْدَأُ الْعَاطِسُ
چھینکے والا شروع میں کیا ہے؟
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلْيَقُلْ مَنْ يَرُدُّ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وَلْيَقُلْ هُوَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِي وَلَكُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ رب العالمین کہے، اور جو جواب دے وہ یرحمك الله کہے، پھر جسے چھینک آئی وہ کہے: يغفر الله لي ولكم: الله تعالیٰٰ مجھے اور آپ کو بھی معاف کر دے۔
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا: المعجم الكبير للطبراني: 162/10»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا
الادب المفرد کی حدیث نمبر 934 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 934
فوائد ومسائل:
ان روایات سے معلوم ہوا کہ الحمد للہ کے ساتھ رب العالمین کے اضافے اور یهدیکم الله کی جگہ یغفرلنا ولکم کہنے کی گنجائش ہے، تاہم افضل اور راجح یہ ہے کہ جو کلمات مرفوعاً ثابت ہیں ان پر اکتفا کیا جائے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 934