الادب المفرد
كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب
كتاب العطاس والتثاؤب
420. بَابُ كَيْفَ يَبْدَأُ الْعَاطِسُ
چھینکے والا شروع میں کیا ہے؟
حدیث نمبر: 933
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا عَطَسَ فَقِيلَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَقَالَ: يَرْحَمُنَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ، وَيَغْفِرُ لَنَا وَلَكُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں جب چھینک آتی اور ان سے یرحمك الله کہا جاتا تو وہ فرماتے: الله ہم پر اور تم بھی رحم فرمائے، اور ہمیں اور آپ کو بھی معاف فرما دے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: الموطأ للإمام مالك، ح: 1522»
قال الشيخ الألباني: صحيح