الادب المفرد
كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب
كتاب العطاس والتثاؤب
415. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَطَسَ
چھینک آنے پر کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 920
حَدَّثَنَا مُوسَى، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَ الْمَلَكُ: رَبَّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبَّ الْعَالَمِينَ، قَالَ الْمَلَكُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ کہے تو فرشتہ کہتا ہے: رب العالمین، اور جب بنده رب العالمین کہے تو فرشتہ يرحمك الله کہتا ہے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا وقد روي مرفوعًا وإسناده هالك: أخرجه البيهقي فى شعب الإيمان: 9324 و الطبراني فى الكبير: 453/11 مرفوعًا»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا وقد روي مرفوعًا وإسناده هالك
الادب المفرد کی حدیث نمبر 920 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 920
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے اور یہ مرفوعاً بھی مروی ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔ صحیح طریقہ وہ ہے جو آئندہ حدیث میں مذکور ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 920