سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دو بچیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہوگئیں، میں اور وہ جنت میں اس طرح اکھٹے داخل ہوں گے۔“ راویٔ حدیث محمد بن عبدالعزیز نے درمیانی اور شہادت والی انگلی کو ملا کر اشارہ کیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة و الأدب: 2631 و الترمذي: 1914 - أنظر الصحيحة: 297»