الادب المفرد
كِتَابُ الأقوال
كتاب الأقوال
352. بَابُ لَا يَقُلْ: خَبُثَتْ نَفْسِي
یہ نہ کہو: میرا نفس خبیث ہو گیا
حدیث نمبر: 809
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي.“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یوں نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس بگڑ گیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6179 و مسلم: 2250 و أبوداؤد: 4979»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 809 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 809
فوائد ومسائل:
خبث اور لقس اگرچہ ہم معنی ہیں لیکن لفظ خبیث کی ظاہری قباحت کی وجہ سے آپ نے اس کا استعمال ناپسند فرمایا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 809