Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ الأقوال
كتاب الأقوال
334. بَابُ الْبِنَاءِ
مکان بنانے کا تذکرہ
حدیث نمبر: 777
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏: ”لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْنِيَ النَّاسُ بُيُوتًا يُوشُونَهَا وَشْيَ الْمَرَاحِيلِ“، قَالَ إِبْرَاهِيمُ‏:‏ يَعْنِي الثِّيَابَ الْمُخَطَّطَةَ‏.‏
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ اپنے گھروں کو مراحیل کی طرح نہ بنالیں۔ ابراہیم کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے دھاری دار چادروں کی طرح۔

تخریج الحدیث: «صحيح: تقدم برقم: 459»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 777 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 777  
فوائد ومسائل:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ آج جس طرح کے گھر بنائے جا رہے ہیں اور ان کے اندر جو تزئین و آرائش ہے وہ قیامت کی واضح علامات میں سے ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۴۵۹ کے فوائد۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 777