الادب المفرد
كِتَابُ الأقوال
كتاب الأقوال
333. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ: وَيْلَكَ
کسی کو ”ويلك“ کہنے کا حکم
حدیث نمبر: 772
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلاً يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ارْكَبْهَا، فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: فَإِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کے اونٹ کو ہانک کر لے جا رہا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: ”سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یہ قربانی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مریں، اس پر سوار ہو جا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب ماجاء فى قول الرجل، ويلك: 6159 و مسلم: 1323 و الترمذي: 911 و النسائي: 2800 و ابن ماجه: 3104 - صحيح أبى داؤد: 1544»
قال الشيخ الألباني: صحيح