Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
318. بَابُ نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ
اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 749
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ‏:‏ ”مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً‏.‏“
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا جبکہ وہ نیکی اور ثواب کی امید رکھتا ہو تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوگا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الإيمان: 55، 4006، 5351 و مسلم: 1002 و الترمذي: 1965 و النسائي: 2545»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 749 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 749  
فوائد ومسائل:
پچھلی حدیث میں مطلق خرچ کرنے کا ذکر تھا، اس حدیث میں اس کی تخصیص کر دی گئی ہے کہ یہ نیکی اس وقت ہے جب ثواب کی امید ہو۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 749