الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
303. بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ مِنْ جَهْدِ الْبَلاءِ
سخت مصیبت سے پناہ مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 729
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: يَقُولُ الرَّجُلُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلاءِ، ثُمَّ يَسْكُتُ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ، فَلْيَقُلْ: إِلا بَلاءً فِيهِ عَلاءٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: آدمی کہتا ہے: اے اللہ! میں تجھ سے سخت مصیبت میں مبتلا ہونے سے پناہ مانگتا ہوں۔ پھر چپ ہو جاتا ہے۔ جب یہ دعا کرے تو یوں بھی کہے: مگر ایسی مصیبت جو درجات کی بلندی کا باعث ہو، وہ مطلوب ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح:»
قال الشيخ الألباني: صحيح