Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
288. بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 671
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میں بےبسی، کاہلی، بزدلی، اور زیادہ بوڑھا ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ میں موت اور زندگی کے فتنے، اور عذاب قبر سے بھی تیری پناہ کا طالب ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجهاد و السير: 2823 و مسلم: 2706 و أبوداؤد: 1540 و النسائي: 5452»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 671 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 671  
فوائد ومسائل:
دیکھیے، حدیث:۶۱۵ اور ۶۴۸ کے فوائد۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 671